گلگت(ٹی این این)ضلع استور سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر عثمان وزیر کی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلہ جیتنے کے بعد گلگت آمد کے موقع پر SCO کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس یو کرنل ثاقب اقبال نے عثمان وزیر کی کاوشوں کو سراہا اور حال ہی میں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ جیتنے پر ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ عثمان نذیر جیسے ہونہار بیٹوں پر نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کو فخر ہے ۔جو ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں ایس یو آئندہ بھی علاقے کے ہونہاروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔اس موقعے پر SCO کی جانب سے باکسر عثمان وزیر کو شیلڈ اور نقد انعام بھی دیا گیا ۔عثمان وزیر نے SCO کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر سیکٹر کمانڈر کرنل ثاقب اقبال اور ادارے کا شکریہ ادا کیا ۔
باکسنگ کا بین الاقوامی مقابلہ جیتنے والے عثمان وزیر کے اعزاز میں ایس سی او کی جانب سے پُروقار تقریب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا