محکمہ تعمیرات عامہ سکردو میں 60 سے زائد ٹینڈرز کئی ماہ سے التواء کا شکار۔

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو محکمہ تعمیرات عامہ میں 60 سے زائد ٹینڈرز کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے تاخیری حربہ سے علاقہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا خدشہ ہے ذرائع کا دعوٰی ہے کہ مذکورہ ٹینڈرز جاری نہ کرنے کا بنیادی سبب کرپٹ آفیسروں سے سودا طے نہ ہونا بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں منتخب نمائندے بھی بے بسی کی تصویر بنے نظر آ رہے ہیں حالانکہ ان کے اوپر مخالف سیاسی پارٹیوں نے مختلف ٹینڈرز فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ۔نمائندہ تحریر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چند ٹھیکیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کی شرط پر بتایا کہ کئی ماہ سے درجنوں ٹینڈرز رکا ہوا ہے جس کا نقصان علاقے کا ہوگا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیزن شروع ہوچکا ہے کہ مختلف پراجیکٹس جمود کا شکار ہے محکمہ کے ذمہ داران کو چاہیے کہ فوری طور پر ٹینڈرز کرواکر کام شروع کریں اسی طرح کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اتحاد پینل کے رہنما اقبال حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے ۔مذکورہ محکمہ ان دنوں خبروں کا مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے ذرائع کا دعوٰی ہے کہ بڑے پیمانے پر لین دین کیا ہوا ہے کام نہ بن پانے کی صورت میں لاکھوں روپے واپس کرنے پڑتے ہیں ان تمام مسائل کا بنیادی وجہ حالیہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا انتخابات ہے دونوں گروپ کافی مظبوط ہے درخواست بازی کا اندیشہ کے سبب یہ تمام معاملات جوں کا توں ہے بڑے بڑے لوگوں نے مذکورہ گروپوں کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہا محکمہ تعمیرات کے آفیسرز بھی چاہتے ہیں کہ صف بندی ختم ہو اور ماضی کی طرح سسٹم چل پڑے تاکہ کمیشن و ٹینڈرز منظور کرنے کے پیسے بلا تعطل جاری رہ سکیں دوسری جانب عام عوام دو گروپوں کی صف بندی اور مقابلہ کے ٹینڈرز سے زیادہ خوش ہیں اس سے قومی خزانے کو کروڑوں کی بچت ہوتی ہے حالیہ محکمہ ایجوکیشن کے ٹینڈرز میں زبردست مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو سات کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ورنہ اس قبل مقابلہ کا رحجان نہ تھا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website