اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)میڈیا رپورٹس کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال ، مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کے لیے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز تعمیر کرنے کے معاملے پر پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ جامشورو پاور پراجیکٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 15 کروڑ 37 لاکھ جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا