ضلع دیامر چلاس میں جادوگروں کا راج،قبروں کی بے حرمتی معمول بن گئی۔

0 0

چلاس(راجہ دانش)چلاس تکیہ قبرستان آج کل جادو ٹونے کا مرکز بن گیا ۔ قبروں کو کھود کر اندر سے بے چارے مردوں کے کےہڈیاں اور جسم کے ڈھانچے لے جا کران کے اوپر جادو لکھائی کی جاتی ہے ۔ کفن کے اوپر بھی شیطانی اعمال کئے جاتے ہیں ۔ مقامی آبادی کا کہناہے کہ رات کوقبرستان میں اکثر کوئی نہ کوئی آدمی نظر آتا ہے ۔ قبروں کے باہر پڑے کفنوں پر قبر کی اور باقیات کی بے حرمتی واضح نظر نظر آتا ہے پرانی قبر کو کھود کر اندر سے کفن کو باھر نکال کر اس کفن کے اندر لکڑیوں کے ٹکڑوں پرجادو ٹوٹکا کر کے باہر رکھا ہوا ہے ۔ ۔ لکھائی واضح ہے ۔ تعویز فروش اور جادوگر سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان سے کھیل رہے ہیں اور شیطانی اعمال کے زریعے لوگوں کو مالی اور جانی نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔۔۔اسلام میں جادو کفر ہےاور جادو گر زندیق اور واجب القتل ہے۔ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے ناپاک عناصر سےمعاشرے کو پاک کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website