اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ماریہ فرنینڈا ایسپی نوزا نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی۔صدرمملکت نے ملاقات کے دوران صدر جنرل اسمبلی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی جانب مبذول کرائی۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیرسمیت تمام اہم دیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے عالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پربات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کا یہ عمل اتفاق رائے کے ساتھ شروع کیا جائے جو تمام ممالک کی امنگوں کا عکاس ہو۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی موجودہ صدر کی قیادت میں ادارہ مزید مستحکم ہوگا۔تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیر سمیت تمام اہم اوردیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنافعال کرداراداکرے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا