متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے ایک گروپ نے حکومت کی حمایت میں ریلی نکال دیا۔

0 0

چلاس(محمدقاسم)حقیقی متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم سونی وال قبائل کی کال پہ متاثرین ڈیم کی آبادکاری کی حوالے سے اظہار تشکر جلسہ ائر پورٹ چلاس میں منعقد ہوا جس میں ڈیم متاثرین کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار جی بی اسمبلی حاجی عبدالعزیز حقیقی متاثریں ڈیم سونی وال قبائل کمیٹی کے رہنما مولانا عبد الباری حمایت اللہ حبیب الرحمان و دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر نے متاثرین ڈیم کی آبادکاری وبحالی کے منصوبے کو انتہائی شفاف انداز میں تمام متاثرہ قبائل کو ایک پیج پر لاکر متاثرین بالکل خصوص دیامر ڈیم کا سب سے بڑا متاثرہ قبیلہ اور سو فیصد حقیقی متاثرین سونیوال قبائل کی دیرینہ احساس محرومی اور بے چینی کا خاتمہ کیا۔ان کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہی اور انہی کی کوششوں کے باعث متاثرہ گھرانے زمیں اور اضافی رقم بھی ملی اس تاریخ ساز اقدام پر ہم ڈی سی دیامر امیر اعظم حمزہ کے انتہائ شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا ڈی سی دیامر نے جس شفاف انداز می متاثرین کی آبادکاری کے مسلے کو حل کیا ہے وہ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئےکے دوبڑے قبائل کے مابین عرصہ دراز سے چراگاہوں اور بنجر اراضیات کے تنازعے کا بھی قابل قبول حل نکالینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غیر ضروری طول دیکر آبادکاری کے منصوبے کو خراب کرنے کے بجائے جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website