کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی)ضلع کھرمنگ میں معذور افراد کی بحالی کیلئے کوئی مراکز نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے معذور افراد میں شدید بے چینی پائی جاتی ہیں۔ضلع سطح پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے کیلئے کسی بھی طرح کےانتظامات نہ ہونے کی وجہ سے معذور افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑتے ہیں۔یہ بات کے ڈی ایف کھرمنگ کے صدر و سماجی رہنما عارف حسین عظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ان کا کہنا ہے کہ معذور افراد کیلئےمخصوص کی ہوئی دو فیصد کوٹے کو ضلع میں کبھی معذور افراد کیلئے مختص نہیں کیا ہے۔اور ضلع میں معذور افراد کی بحالی اور معذورں کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھبی اقدامات نہیں اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کمشنر بلتستان،ڈی سی کھرمنگ،ممبر اسمبلی اقبال حسن ،ضلعی انتظامیہ و محکمہ سماجی بہبود کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھرمنگ ضلع میں معذورں کیلئےمختص دو فیصد کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور نئے بنے والے تمام سرکاری عمارتوں میں ریمپ بنا کر معذور افرادکیلئے قابل رسائی بنا دے اور عمارتوں میں ریمپ کو لازمی قرار دیا جائے۔معذور افراد کیلئےامدادی آلات جن میں ویل چئیر،والکراور تربیتی سازسامان کی فراہیمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔تاکہ معذور افراد سماج پر بوجھ بنے کے بجائے ایک کارآمد اور باعزت زندگی گزار سکے۔واضح رہے کھرمنگ ضلع میں جہاں حکومت کی طرف سے معذروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی انتظامات نظر نہیں آتے وہی غیر سرکاری سماجی بہبود کے ادروں کی نظر سے یہاں کے معذور افراد اوجل ہے۔اس حوالے سے نوجوان صحافی، سماجی رہنما و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی کا کہنا ہے کہ انسانیت اور معذور افراد کیلئے کام کرنے والے غیر سرکاری ادروں کے ذمہ داروں کو چاہے کہ وہ اس پسماندہ ضلع کے پسماندہ طبقہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے کے معذور افراد بھی ملک کے دوسرے حصوں کے معذوروں کی طرح بہترین زندگی گزار سکے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا