دہشتگردی کے بعد رجعت پسندی کا خطرہ ہے، پاکستان کے خلاف ایک اور غیر اعلانیہ جنگ شروع کی جا چکی ہے۔ آرمی چیف

0 0

کراچی(ویب ڈیسک/ٹی این این)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی ہیئت تبدیل کر دی، جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنیوالی قوموں کی جنگی صلاحیتیں بہتر ہوگئیں، ہمارے خلاف ایک اور غیر اعلانیہ جنگ شروع کی جا چکی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے خطرات اپنے ہی لوگوں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں، دہشتگردی کے بعد ہمیں رجعت پسندی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے مشرقی و مغربی سرحدوں پر بہت سے تنازعات دیکھے، جنگیں عوام کیلئے موت، تباہی اور مصائب لاتی ہیں، تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، بھارت کی جانب امن اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا، امن سب کے مفاد میں ہے، وقت آگیا ہے بھوک، بیماری اور جہالت کیخلاف لڑا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website