پاکستان نے انسدادمنی لانڈرنگ کے قانون کو مزیدسخت بنانے کا اعلان کردیا۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے انسدادمنی لانڈرنگ کے قانون کو مزیدسخت بنانے کا اعلان کردیا،وزیر اعظم عمران خان نے ایک ہفتے میں منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزا کے مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔ نئے موثر قانون کے نتیجہ میں اور حوالہ اور بنڈی کی سخت نگرانی اور چیک ہو سکے گا، سٹیٹ بنک کو ملک بھر میں جعلی اکاو نٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ،قانونی ترسیلات زر والوں کے لئے دوارب روپے سے زایئد کے پیکچ کی منظوری دی دی گئی ۔ یہ فیصلے جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ انسدادمنی لانڈرنگ کے نئے قانون سے بدعنوان عمل کے باعث قومی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے گا ۔وزیر اعظم نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زد بھجوانے والوں کے لیے مزید ترغیبات اور مراعات کی منظوری دے دی ہے۔ سٹیٹ بینک کو ملک بھر میں بینکوں کے ریگولیٹر کی حیثیت سے ملک میں جعلی اکاؤنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے سیکرٹری خزانہ کو پاک افغان ٹرانزٹ تجارت کے تحت تجارت کو باقاعدہ بنانے کی سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ قانون 2010ءمیں ترامیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بد عنوان عمل اور منی لانڈرنگ کے موثر سدباب اور روک تھام کے لیے قانون کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔منی لانڈرنگ کے موثر معائنہ کے لیے سمگلنگ متعلقہ ایجنسیوں میں قریبی رابطوں کے لیے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو مثالی ہوائی اڈہ بنانے کے مزید اقدامات کے بارے میں بھی تجاویز سے آگاہ کیا۔ طورخم پر سڑکوں کی مکمل جدید آلات سے معائنہ کے لیے سیکنرز لگائے جائیں تاکہ سمگلنگ کا بھی موثر تدارک ہو سکے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے قانونی طریقے سے ترسیلات زر بھجوانے والے افراد کے لیے مزید ترغیبات کی منظوری دے دی ہے مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ترسیلات زیر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کو آگاہی مہم کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ترسیلات زر کے حوالے سے پیکیج کے تحت دو ارب تیس کروڑ کی ترغیبات دی جائیں گی اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر گورنر سٹیٹ بنک سمیت دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website