سکردو(نامہ نگار)گوشت کے خودساختہ قیمت وصول کرنے والے قصابوں کو دھر لیا جائے گا۔ میونسپل کے مہر کے بغیر گوشت کے سپلائی دینا بھی قانون جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر سکردو غلام علی نے شہر کے قصابوں کے ہمراہ ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو گوشت کی بروقت سپلائی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تمام قصاب کو انتظامیہ سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے قصابوں کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی قصاب انتظامیہ کے منظور شدہ نرخ کے علاوہ کسی بھی خود ساختہ قیمت لگانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے مزید باور کیا کہ میونسپل کے مہر کے بغیر بھی شہر میں گوشت کی سپلائی دینا قانون کے خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزی کہ صورت میں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ قصابوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا