اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیراطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر اُن کے ہمراہ موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم دو روزہ دورے کے لیے ملائشیا پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیراطلاعات فواد چودھری معاون خصوصی نعیم الحق اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کوالالمپور ائر پورٹ پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ ان کا ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ نے ائر پورٹ پر استقبال کیا۔ ملائشین وزیر اعظم آفس کے نائب وزیر محند فرید بن رفیق بھی پاکستانی وفد کااستقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا