(کھرمنگ (قاسم قاسمی)
کھرمنگ محکمہ تعمیرات عامہ کے فزیبلٹی رپورٹ ہوا میں اڑاتے ہوئے اسسٹینٹ کمشنر کھرمنگ نے واٹر سپلائی کے ٹینکی کو خالصہ سرکار پہ زبردستی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے سال کھرمنگ مرول میں واٹر سپلائی پروجیکٹ ٹینڈر ہوا جو کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے سائٹ انجینئر نے سائٹ سلکیشن کرتے ہوئے ٹھیکدار کو باقاعدہ سٹارٹ آرڈر تک جاری کیا مگر علاقے کے کچھ افراد نے درخواست دے کر کام کرنے سے روک دیا جو کہ رواں ماہ محکمہ کی جانب سے ٹھیکدار کو دوبارہ کام کرنے پر مجبور کیا تاہم اہل علاقہ نے ٹھیکدار کو کام کرنے نہیں دیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور محکمہ کے سائٹ انجنئیر کے سائٹ سلکیشن کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اسسٹینٹ کمشنر کھرمنگ نے خالصہ سرکار پر بنانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہیں گلگت بلتستان میں کہیں پر بھی خالصہ سرکار نامی کوئی زمین موجود ہی نہیں جبکہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے بیوروکریٹز گلگت بلتستان کے زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر ہتھیانے کی کوشش میں ہیں۔
کھرمنگ مرول چونکہ محاز ایرئے کے نواحی گاوں ہے اور انتہائی حساس علاقہ ہے یہاں کے عوام 1999 کرگل وار میں بہت متاثر بھی ہوئے ہیں مگر حکومت پاکستان ان بے چاروں کو ریلیف دینا تو دور کی بات ان کے زمینوں کو بھی خالصہ قرار دے کر چھیننے پہ تُلا ہوا ہے۔
واضح رہیں کہ مذکورہ گاوں کے عوام معاوضے کے عوض زمین دینے کے لئے تیار ہیں مگر حکومت بہ زد ہے کہ خالصہ سرکار قرار دے کر ہی بنائے گے۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ سرکار جان بوجھ کر حساس علاقے میں امن خراب کرنا چاھتے ہیں۔
اسٹنٹ کمشنر کھرمنگ حساس ترین علاقے میں فسادات پھیلانے کیلئے سرگرم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا