شگر(عابدشگری) شگر نیاسلو میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔پہلا واقعہ گذشتہ رات 12بجے پیش آیا جہاں ہادی اور محمد کے گھروں کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔جس کی زد میں آکر دونوں کے گھر مکمل تباہ ہوگئے۔آگ سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ لیکن گھر میں موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے، جس میں مال مویشیاں بھی شامل تھے۔جبکہ دن کو بھی ایک اور گھر کو آگ لگی گھر کے مالک کا نام غلام محمد بتایا جاتا ہے۔آگ سے ان کے گھر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔دونوں واقعات میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھاکر مزید گھروں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق رات کو لگنے والے آگ آسمانی بجلی گھرنے کی وجہ سے لگی۔لوگوں کے مطابق آگ بجھانے کی مناسب آلات نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصانا ت ہوئے۔
ضلع شگر ایک بار پھر آتشزدگی کے زد میں،کئی مکانات جل کر خاکستر۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا