کھرمنگ(تحریر نیوز نیٹ ورک)ضلع کھرمنگ کے تمام یونین کونسل میں موجود دوکانوں اور سیا حتی مقامات پر غیر معیاری اشیائے خوردنوش اور مشربات کی بھرمار ہے۔غریب عوام سستے کی چکر میں غیر معیاری اشیائے کو بغیر کسی تحقیق کے خریدتے ہیں اس وجہ سے عجیب قسم کی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی میکنزم بنانے میں ناکام نظر آتا ہے۔ اسی طرح غیرمعیاری شروبات وغیر ہ کھلے عام فروخت ہوتے ہیں،ہر علاقے میں دوکاندار بغیر کسی خوف اور خطر کے غیر معیاری اور ناقص قلفیاں اور رنگ برنگی مشروبات فروخت فروخت کرنے میں مصروف ہیں جوکہ مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کھرمنگ کے تمام سیاحتی مقامات اور دوکانوں پر اس قسم کے غیر معیاری مضر صحت اشیاء قلفیاں اور مشربات کی فروخت فورا پابندی عائد کریں۔
ضلع کھرمنگ میں غیرمعیاری اشیائے خوردنوش کی بھرمار، ضلعی انتظامیہ کے کانوں کان خبر نہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا