لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا موثر احتساب کریں اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز نظام سے نئی لیڈرشپ اوپر آنے میں مدد ملے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گاجس میں عوامی نمائندوں کوبلیک میل نہ کیا جا سکے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسانظام دیںگے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی پوری توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا