اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، ضروری ہے کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، اس کے لیے وزیراعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے اور گورنرز گورنر ہاؤسز میں نہیں رہیں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس پر فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا رزارٹ بنا دیا جائے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے، ایوان صدر سے متعلق فیصلہ بھی دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اس وقت ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے اور اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے جب کہ مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے لہٰذا اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، اس کے پیچھے زمین پر مزید تعمیر بھی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پی سی ون بنے گا اور پلان تشکیل دیں گے، یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا۔شفت محمود نے بتایا کہ گورنرہاؤس مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہاؤس مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا جب کہ راولپنڈی پنجاب ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا