نگر(نامہ نگار خصوصی) ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما اور گلگت بلتستان ایورنس یوتھ فورم کے بانی رہنما اور گندم سبسڈی تحریک میں ایکشن کمیٹی کے سرگرم کارکن یاور عباس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکا جرم بھی کسی بھی قسم کی دہشتگردی میں ملوث ہونا نہیں بلکہ ایورنس فورم کے تحت گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت پر اور اسکے ممکنہ حل کے حوالے سے سیمینارکرانا اور اس پر مختلف سیاسی رہنماوں کے موقف کو عوام تک پہنچانابتایا جاتا ہے۔ عوام میں شعوری بیداری کی انکی خدمات کے صلے میں حفیظ سرکار نے انہیں دیگر ساتھیوں سمیت شیڈول فور میں ڈال دیا تھا۔ آج چھلت نگر تھانہ میں شیڈول فور پر دستخط سے انکار اور جرم بتائے جانے کے مطالبہ کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ انکی گرفتاری کی خبر گرفتاری کے عین لمحات میں انکی اپنی فیس بک پوسٹ کے زریعے ملی۔ تھانے سے اپنے آخری پیغام میں یاور عباس قوم کو یہ پیغام دے رہے تھے جو کہ انکے فیس بک کی وال پر بھی موجود ہے۔
یاور عباس تھانہ طلبی کے بعد اُنکے فیس بُک کے آخری پیغامات کچھ اسطرح سے تھے۔
کربلا قربانی دینے کا نام ہے۔
ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا نام۔
اس وقت میں چھلت نگر تھانے میں موجود ہوں مجھ سے زبردستی شیڈول فورتھ پر دستخط لینے کی کوشش کیا جا رہا۔
میرا موقف ہے کہ پہلے میرا جرم بتایا جائے
میں ایسے کسی قانون کو نہیں مانتا جو عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہو۔
میں کوئی دستخط نہیں کر رہا نہ ہی کسی زبردستی گرفتاری سے ڈر رہا۔
گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اپنا لہو دینا پڑے تو بھی دینگے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سب سے پہلے گلگت بلتستان
سوشل میڈیا پر حکومتی اس قسم کے ہتکنڈے کو حفیظ الرحمن حکومت کا گلگت بلتستان کے پرُامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہے یاور عباس کراچی سے گزشتہ ہفتے ضلع نگر گیا تھا اُنکا شمار کراچی میں متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے سرگرم کارکنوں میں ہوتا ہے اور متحدہ مجلس کے پلیٹ فارم سے حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے بھی کراچی میں سیاسی کمپئین چلاتے رہے ہیں
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا