دیامر کے عوام نے دہشت گردی کو شکست دی ہے ،محکمہ تعلیم اور حکومت کی کوششوں سے تباہ شدہ تمام سکولوں پر مرمتی کام جاری ہے۔ ڈی ڈی ایجوکیشن چلاس

0 0

چلاس(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے گرمائی تعطیلات ختم ہوتے ہی چلاس ہیڈ کوارٹر کے متعدد سکولوں کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی حاضری بھی چیک کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے گزشتہ ماہ جلائے گئے گرلز سکولوں کا بھی ویزٹ کیا اور گرمائی تعطیلات کے فورا بعد طلبہ و طالبات کا نئے عزم اور جوش و ولولے کے ساتھ سکول آنے پر طلبہ و طالبات کو شاباش دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے دہشت گردی کو شکست دی ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی کوشیشوں کی بدولت تباہ شدہ تمام سکولوں پر مرمتی کام جاری ہے ،اور متعدد سکول مکمل ہوچکے ہیں ۔اس موقع پر گرلز پرائمری سکول رونئی کے طالبات نے بھی میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ دہشت گرد ہمارے ہاتھ سے قلم اور کتاب نہیں چھین سکتے ہیں ،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم پہلے سے مظبوط عزم کے ساتھ سکول آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی پر لعنت بھیجتے ہیں ،قلم اور کتاب سے رشتہ تا قیامت جاری رہیگا۔داریل کے مختلف سکولوں میں پاک آرمی کی جانب سے سکول کے طلبہ کو ناشتہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دیامر گرینڈ امن جرگہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website