اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس سے متعلق رپورٹ جمع کراد ی گئی، پیٹرول کی درآمدی قیمت 61 87. اور ڈیزل کی 67 روپے ، پیٹرول پر کسٹمزڈیوٹی 3 .15روپے ،جی ایس ٹی 10.20روپے ہے ڈیزل پر کسٹمزڈیوٹی8.89روپے ہے ۔ منگل کو سپریم کورٹںپٹرولیم مصنوعات پرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پٹرولیم مصنوعاتپرٹیکس سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی ۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پٹرول پر 33اعشاریہ 37روپے جبکہ ڈیزل پر 46 روپے فی لٹرٹیکس وصولی ہو رہی ہے جبکہ پٹرول کی درآمدی قیمت 61 اعشاریہ 87روپےہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پٹرول پرکسٹمزڈیوٹی 3 اعشاریہ 15روپے ،جی ایس ٹی 10اعشاریہ 20 روپے ہے جبکہ پٹرول پر 10 روپے لیوی، 2 اعشاریہ 64روپے آئل کمپنی مارجن بھی ہے اس کے علاوہ پٹرول پر 3اعشاریہ 47روپے ڈیلرمارجن ہے جبکہ ان لینڈفریٹ مارجن 3اعشاریہ 91 روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی درآمدی قیمت 67 روپے اورکسٹمزڈیوٹی 8اعشاریہ 89روپے ہے ،ڈیزل پرلیوی 8 روپے،آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن2 اعشاریہ 64 روپے ،ڈیلرمارجن 2اعشاریہ93 روپے،جی ایس ٹی 21 اعشاریہ 86روپے جبکہ ان لینڈفریٹ مارجن 1 اعشاریہ 55روپے ہے۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پٹرول پر 33اعشاریہ 37روپے جبکہ ڈیزل پر 46 روپے فی لٹرٹیکس وصولی ہو رہی ہے جبکہ پٹرول کی درآمدی قیمت 61 اعشاریہ 87روپے ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پٹرول پرکسٹمزڈیوٹی 3 اعشاریہ 15روپے ،جی ایس ٹی 10اعشاریہ 20 روپے ہے جبکہ پٹرول پر 10 روپے لیوی، 2 اعشاریہ 64روپے آئل کمپنی مارجن بھی ہے
پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع, ٹیکس کے نام پر عوام کو کس قدر لوٹا جارہا تھا ہوشربا انکشاف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا