شگر(عابدشگری)دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل کیوا موش روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا۔ برالدو کے عوام میں شدید مایوسی اور تشویش پھیلنے لگا۔جولائی کی وسط تک پانی چھوڑنے کا کام شروع نہ ہوسکا تو مزید ایک سال کیلئے تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برالدو کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل برالدو کیوا موشن روڈ کی تعمیر میںمسلسل تاخیر کی وجہ سے برالدو کی عوام میں شدید مایوسی اور تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیم کے تحت کیوا موشن میں مٹی کا ملبہ پانی چھوڑکر دریاء برد کرکے اصل پہاڑ پر سے روڈ نکالنا ہے جس کیلئے ڈیڑھ کڑور روپے کی خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے۔ تاہم سوچی سمجھی سازش کے تحت تعمیر میں مسلسل تاخیر کیا جارہا ہے۔کیونکہ جولائی کے بعد سکیم کے مطابق پانی چھوڑکرکے مٹی گرانے کا کام جاری نہیں رکھ سکتا،۔ کیونکہ جولائی کے بعد ملحقہ ندی میں پانی کی آمد مکمل بند ہوجائے گا جس کے بعد روڈ کی تعمیر ایک سال کیلئے ملتوی ہوجائے گا۔ اور روڈ کی تعمیر اس کیا صل روح کے مطابق نہیں ہوسکے گا۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر فوری طور شروع کیا جائے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا