اسلامی تحریک کو کپٹن (ر) شفیع کی قومی سیاست اور عوام میں پذئرائی سے خوف، اُنکے خلاف لابنگ شروع کردی۔

0 0

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان آرڈر کے خلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کپٹن (ر) محمد شفیع خان کی جارحانہ قومی سیاست سے اُن کے پارٹی کو پریشان کردیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کا موقف ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ جارحانہ سیاست نہ کیا جائے لیکن کپٹن شفیع نے قومی حقوق کے معاملے پر اپنا قومی فرض بغیر کسی پارٹی مفادات اور مجبوری کے ہر پلیٹ فارم پر بلند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس وجہ سے اس وقت اُنکے پارٹی کے اندر سے ہی اُن کے خلاف لابنگ شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپٹن شفیع کو دبانے اور گلگت بلتستان کے عوام میں اُنکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اُنکو دبانے کیلئے اسلامی تحریک مسلم لیگ ن کے ساتھ اندرون خانہ اتحاد کو قائم رکھنے کے لئے سابق امیدوار باقر شیخ و دیگر اہم علمائے کرام متحرک ہوگئے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے دیگر ممبران کی طرح اُنہیں بھی آرڈر کے معاملے میں میانہ روئی استعمال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اُنہوں نے زمینی حقائق کے پیش نظر فیصلہ کیا اور عوام میں خوب پذیرائی حاصل کرلی ۔ اُنکی پذئرائی اُنکے ہی پارٹی کے لوگوں سے برداشت نہیں ہورہا یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسلامی تحریک کپٹن شفیع کو راستے سے ہٹانے کیلئے سرگرم ہوا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %