ضلع کھرمنگ 250 کے وی غندوس بجلی گھر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ محکمہ کی عدم توجہ کے باعث عمارت بھوت خانے کا منظر پیش کر رہی ہے۔

0 0

کھرمنگ ( قاسم قاسمی)کھرمنگ 250 کے وی بجلی گھر کھرمنگ غندوس کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔غندوس 250 کے وی بجلی گھر محکمہ کی عدم توجہ کے باعث بھوت خانے کی منظر پیش کر رہی ہے۔ اس بجلی گھر میں نصب شدہ لاکھوں مالیت کے مشینریز بھی زنگ آلود ہونے لگا ہے جس سے پورے 250 کے وی بجلی گھر مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مذکورہ بجلی گھر کے بند ہونے کا سب سے بڑی وجہ اسی بجلی گھر کے 250 کے وی ٹرانسفرمر مقامی دو ٹھیکداروں اور محکمے کے کچھ غیر زمہ دار آفسران کی ملی بھگت سے بیچ دیا۔ جس سے بجلی گھر بند ہو گئی ہے۔ اس وقت کھرمنگ شدید لوڈشیڈینگ کے زد میں ہے جبکہ غندوس بجلی گھر جان بوجھ کر بند رکھا ہوا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ بجلی گھر سے کھرمنگ خاص کو درکار شدہ بجلی بآسانی فراہم کر سکتے ہیں اس بجلی گھر کے ساری مشینری بند کرنے سے پہلے بہتر انداز میں چل رہی تھی اسکے باوجود اس بجلی گھر کو بند رکھنا اہل علاقہ کے ساتھ سراسر ناانصافی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے علاقے کے عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غندوس بجلی گھر کو دوبارہ فنکشنل کرایا جائے تاکہ علاقے میں بجلی لوڈشیڈینگ کا خاتمہ ممکن ہو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %