نیویارک(آن لائن) امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے کہا ہے کہ امریکہ اب ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا۔ واشنگٹن میں ہیریٹیج فانڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے اعلی ترین سفارتکار کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارتِ دفاع اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کرکسی بھی ممکنہ ایرانی جارحیت کو روکنے کی منصوبہ بندی کریں گے۔یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا۔پیر کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنی پہلی تقریر میں مائیک پومپے نے کہا کہ انتظامیہ نے ایران کی جانب سے کسی بھی متبادل حکمتِ عملی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ اقتصادی دبا ئوبڑھائیں گے۔ تہران میں رہنمائوں کو ہماری سنجیدگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوگا۔ ایران کو مشرقِ وسطی پر غلبہ پانے کی کبھی کھلی چھٹی نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے ایران کو 12 شرائط پوری کرنی ہوں گی بشمول شام سے ایرانی فورسز کا انخلا اور یمن میں حوثی پاغیوں کی حمایت ختم کرنا۔انھوں نے کہا کہ ایران پر سے پابندیاں صرف اس وقت اٹھائی جائیں گی جب امریکہ ایران کی پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھے گا۔
امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا