منظور پشتین کے حوالے سے ناقابل یقین خبر، کئی اہم کارکن رنگے ہاتھوں گرفتار۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق حساس اداروں کی مانسہرہ بویہ بائی پاس پر بروقت اور کامیاب کاروائی کے دوران تین پی ٹی ایم کارکنوں کو بارودی مواد کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔قبضے میں لئے گئےمواد کو بھی ناکارہ بنادیاگیا۔دو تین دن سے منظور پشتین اور اس کے حواری پاکستان کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں۔منظور پشتین کی چیک پوسٹوں پر حسن سلوک اور شربت پلانے کا مذاق اڑایا گیا۔ پاک فوج نے اکثر چیک پوسٹیں خالی کر دیں اور کچھ ایف سی کے حوالے کر دیں اس پر بھی یہ خوش نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے منظور پشتین سے مسنگ پرسنز کی لسٹ مانگی لیکن وہ بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے،پاک فوج نے مذاکرات کی دعوت اورہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایا تو جواباً منظور پشتین نے جنگ کی دھمکی دے ڈالی۔
ملک کے خلاف کام کرنےوالے منظور پشتین کے کارکن پاکستان کے حق میں بات کرنے والے پشتونوں کی پھر سے گردنیں کاٹنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کچھ بارودی سرنگیں لگا رہے ہیں، کچھ اسرائیل زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور کچھ امریکہ، اقوام متحدہ اور انڈیا کو پاکستان پر حملے کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %