اسلام آباد (نیوز آن لائن)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مستحکم قیادت کی بدولت ایران نے دفاعی ضروریات کے تمام ہتھیار ملک کے اندر تیار کئے ہیں جس کی وجہ سے دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر رمضان شریف نے صوبے قزوین کے شہر الوند میں محنت کشوں کے دن کے موقع پر شہدا کے ایک سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنے فیصلے آزادانہ طور پر خود کرتا ہے اور وہ شہدا کی راہ کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عوام کی رفاہ اور اقتصادی ترقی کی راہ میں قدم آگے بڑھا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی ماہیت، ظلم و استکبار کے خلاف مہم پر استوار ہے اور یہی بات سبب بنی ہے کہ استکبار مخالف مہم کا دائرہ علاقے اور عالم اسلام کے دائرے سے وسیع ہو جائیں۔ بریگیڈیر رمضان شریف نے کہا کہ سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی پیداوار ہے جس کا تشخص ولایت کے زیرسایہ عوامی ہونے میں نمایاں ہوا ہے۔
مسلم دنیا سے اقوام عالم کیلئے بڑی خبر،ایران نے پوری دنیا کو چیلنج کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا