میڈم سمیرہ سے میری ملاقات اسکردو ویو پوائنٹ ہوٹل میں ہوئی- اس کے بعد میں نے انکو سرزمین امن میں خوشآمدید کیا۔!!
جب میں نے انکے پیشے کے حوالے سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ *رفاہ* انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریس کا عمل سر انجام دے رہی ہے اور ڈیپارٹمنٹ آف این-سی-یو-کے سے تعلق رکھتی ہے۔
میڈم اپنے اکیڈمک میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈ میں کمال مہارت رکھتی ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم میں بھی اپنے فرایض سرانجام دے چکی ہے۔
جب میری ان سے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تو ان کہنا تھا گلگت بلتستان جغرافیہ اعتبار سے بھی کافی اہمیت کا ہمامل ہے اس کے علاوہ گلگت بلتستان ٹورزم کا حب بنا سکتا ہے ہے اگر حکومت پاکستان اس پر اپنی نظر کرم کرے تو گلگت بلتستان کے اونچے اونچے پہاڑ یہ کے خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اور اس کے بعد گلگت بلتستان کی تاریخ کے حوالے سے انھوں نے کچھ سوالات کیے اور اس کے بعد موسم سرما میں ٹورزم کو کیسے پرومیوٹ کرسکتے ہیں اس موضوع پر بھی بات ہوئی۔ اور ان کا کہنا تھا میں پہلی بار اسکردو آئی ہوں اور یہاں کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے سکون مل رہا ہے۔
جس طرح گلگت بلتستان خوب صورت ہے اسی طرح یہاں کا کلچر بھی اتنا خوبصورت ہے۔ ہمیں پورے دنیا میں گلگت بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد ہم لوگوں میڈم کے ٹیم کے ہمراہ Sarfarnaga Cold Desert گئے۔ وہاں وہ لوگ سرفرگاہ کولڈ ڈیزٹ دیکھ کر باغ باغ ہوگئے۔!!
اور اس بعد سرفرنگاہ کے حوالے سے مختلف لوگوں سے معلومات جمع کرنا شروع کردیا۔ معلومات جمع کرنے کا بنیادی مقصد گگت بلتستان کے ٹورزم کو پروموٹ کرنا تھا۔
اس کے بعد انھوں نے شگر فورٹ کا دورہ کیا اور وہاں جانے کے بعد شگر فورٹ کی خوبصورت سے لطف انداز ہوئے۔ اور فورٹ کے اندار بادشاہوں کا رہنا سہنا ادیکھ کر کافی محسوس ہوگئے۔
اس کے ساتھ ساتھ تاریخ لحاظ سے بھی شگر فورٹ اب تک لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے اور دنیا کی خوبصورت ترین وادیاں یہاں پہ موجود ہیں۔!!
سرفرنگاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا دنیا میں جتنے بھی صحرا ہوتے ہیں وہ گرم ہوتے ہیں لیکن قدرت کا حسن کرم ہے یہاں کا صحرا بھی مختلف ہے۔
یہاں کے بسنے والوں کو اللہ تعالی نے ٹھنڈا صحرا سے نواز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا کلچر بہت ریچ اور یہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔
قدرت نے گلگت بلتستان کو ہر چیز سے مال لا مال کیا ہوا ہے ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے ہے۔
تحریر :جمشید علی طیفور
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟