بابوسر ٹاپ اور لولوسر جھیل (قسط نمبر 1)

0 0

14 اگست 2020 ٕ کو دپہر 12 بجے ماموں شیر افضل کے فون آیا، جب کال آٹین کیا تو ہوچھا ضیإاللّٰہ کہاں ہو؟
میں نے کہاں گلگت میں ہوں، اس نے کہاں گھومنے پہ چلتے آپ آج گلگت سے چلاس آو، صبح یہاں سے براستہ بابوسر روڈ سے نکل جاتے ہیں۔میں نے ہاں میں سر ہلادیا۔
تقریباً 5 بجے کے وقت میں گلگت سے نکلا اور 8 بجے چلاس پہنچ گیا۔چلاس پہنچ کر ماموں کو فون کیا تو ماموں نے کہاں میں ابھی تک کھانا نہیں کھایا آپ آو تو ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔میں نے کہاں ماموں میں عطإاللّٰہ کے پاس روکتاہوں صبح یہاں سے نکلتےہیں۔رات کو ہم چلاس بھنجا زین العابدین کے کمرے میں روکے، صبح ماموں شیرافضل اور شیر بہادر دونوں بھاٸی دوکاندار عطإاللہ کے دکان میں آٸیں۔چلاس سے موصوف خود،بھاٸی عطإاللہ ،ماموں شیرافضل، شیربہادر سمیت ہم چلاس سے دوپہر 12 بجے نکلے، زیرو پواٸنٹ پہنچ کر ہم نے زیروپواٸنٹ ہوٹل پہ کھانے کےلیے روکے وہاں پہ ہم نے کھانا کھا کر بابوسر کے طرف روانہ ہوٸے تھک دیورے پہنچ کر ہم نے ظہر کی نماز کےلیے گاڑی کو روکے،وہاں پہ سیاحوں کافی بڑی تعداد میں موجود تھے۔نماز پڑھ کر وہاں سے ہم بابوسر ٹاپ کے طرف روانہ ہوٸے تقریبا دو گھنٹے کے بعد ہم درہ بابوسر پہ پہنچ گیا۔وہاں پہ سیاحیوں کا آمڈ آیاہوا تھا۔ہم نے بھی اپنی گاڑی روک کر کچھ تصویریں وغیرہ نکال لیا یہ بھی ایک حقیقت ہیں درہ بابوسر اپنے اندر تاریخ ایک سمو ہوٸے ہیں۔

بابوسر ٹاپ۔۔۔۔
بابوسر ٹاپ ناران سے 81 اور بالاکوٹ سے 161 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اہم ترین درہ ہے۔یہ شاہراہ قراقرم کا بلند ترین مقام ہے اور وادی کاغان کی حد فاصل بھی۔ گِٹی داس گاوں سے آگٸے سڑک اوپر کو اٹھتی ہے اور سات کلومیٹر کی سیدھی چڑھاٸی چڑھتے ہوٸے آپ 13,690 فٹ بلند درہ بابوسر تک جاپہنچتے ہیں جہاں سطح سمندر سے کتنا بلندی ہیں اس حوالے سے FWO والوں نے ایک بورڈ بھی بنایاہیں۔بابوسر ٹاپ سے چاروں اطراف میں دلکش نظارے دیکھنے کو ملتےہیں۔اس کے ایک طرف وادی کاغان کے ہرے بھرےپہاڑ جبکہ دوسری طرف چلاس کے پہاڑ نظر آتےہیں۔بابوسر کافی عرصہ سے ایک اہم گزار گاہ کے طور پر استعمال ہوتارہاہے۔

شاہراہ قراقرم کی تعمیر سے پہلے یہ شمالی علاقہ تک جانے کا واحد زمینی راستہ تھا۔چین سے آنے والے تجارتی قافلے بھی یہ روٹ استعمال کرتے تھے۔
انگریزوں نے سب سے پہلے 1892 ٕ میں گھوڑوں کے گزرنے کےلیے راستہ بنوایاتھا جو بعد میں جیپ ٹریک ٹاپ میں تبدیل ہوگیا۔اس سے پہلے انگریز گلگت تک رساٸی کےلیے برزل پاس والا روٹ استعمال کرتے تھے۔بابوسر ٹاپ کا موسم انتہاٸی ٹھنڈ ہوتاہے۔اکثر تیز ہواوں کا یہاں گزر ہوتاہے اور دھند اور بادل بھی اسے گھیرے رکھتےہیں۔یہاں گرمیوں میں ٹورسٹ کےلیے کافی زیادہ تعداد میں چاٸے خانہ، جنرل سٹور اور ہوٹل کھلا ہوتاہے اور کھانے پینے کی بہترین طریقے سے دستیاب ہوتے ہیں۔۔بابوسر ٹاپ باٸیں سمت مغرب کی طرف ایک چوٹی پر چڑھ کر نانگا پربت کا خوب صورت نظارہ بھی کیاجاسکتاہے۔
بابوسر ٹاپ کی طرف شاہراہ کاغان اترتی چلی جاتی ہے اور 13 کلومیٹر کے فاصلے پر بابوسر گاوں آباد ہیں۔جہاں پہ آلو کی کاشت کی جاتی ہیں اور سرکاری افیسروں کےلیے ریسٹ ہاوس کے بھی سہولت بھی موجود ہیں۔ریسٹ ہاوس کی قریب ایک پولو گرونڈ بھی ہیں جو اکثر اوقات فیسٹول کا انعقاد کیا جاتاہیں۔جہاں سے مزید 37 کلومیٹر پر شاہراہ قراقرم چلاس ہے۔
اب یہاں سے واپس اس مقام چلیے جاتے ہیں جہاں سے ہم نے بابوسر کی تاریخ لکھنا شروع کیاتھا یعنی میرا مراد ہیں بابوسر ٹاپ کیونکہ ہمارا سفر گلگت کے طرف نہیں ہے بلکہ ناران کاغان کے طرف ہیں۔بابوسر ٹاپ سے تھوڑے آگٸے گٹی داس کے طرف سے ہم گاڑی پہ بیٹھ گٸے کچھ موڈ کراس کرکے ہم گٹی داس پہنچ گٸے لکین واضح رہیے جتنا موڑ زیک زک کے طرح بابوسر کے طرف ہیں اتنے ناران ساٸیڈ پہ نہیں ہے۔گٹی داس ناران کےآخری سیاحتی خوب صورت مقام ہیں۔بعض مقامی لوگوں کا کہناہیں گٹی داس دیامر کے تھے لکین دیامر کے بٹوخیل قباٸل اور تھک قباٸل کے آپس میں چاپقلش کی وجہ سے یہ جگہ ناران میں چلی گٸے ہیں۔اور اس وقت بٹوخیل قباٸل اس مقام کے مالیا دیتےہیں کیونکہ گرمیوں میں بٹوخیل اپنے موشی لیکر اس مقام پہ آتےہیں۔بابوسر ٹاپ پہ پہنچتے ہی پہلے خوب صورت وادی آپ کو گٹی داس نظر آٸےگی، اس خوب صورت جگے کے مغرب کے طرف آپ ١٠ کلومیٹر کے فاصلے پہ خوب صورت جھلیں آپ کو ویلکم کرتے ہوٸے نظر آٸیں گے۔لکین یہ طرف زیادہ مشہور نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بہت کم تعداد اس طرف کا رخ کرتےہیں اور دوسری اس جگہ کی دنیا کی نظروں اجھل ہونے کی وجہ یہاں پہ پکا روڈ کی سہولت موجود نہیں ہے۔۔

گٹی داس سے ہم نے لولوسر کےطرف اپنے سفر جاری کیا لولوسر جھیل ناران کاغان کا سب سے لمبا جھیل ہیں،لولوسر جھیل سے بیسل تک دو کلومیٹر کا فاصلہ ہیں۔یہ جھیل سطح سمندر سے 11,200 فٹ بلند ہیں۔اور اس کی لمباٸی تقریباً تین کلومیٹر ہیں۔لولوسر ایک گہرا اور پراسرار جھیل ہیں۔اس کا رنگ گہرا زمرد ہے جو کسی وقت سیاہ ماٸل معلوم ہوتاہے۔اور اس پر ہر وقت ایک ڈراونی اور مہیب خاموشی مسلط رہتی ہے۔
اس جھیل پراسرار عجیب وغریب کہانیوں کے بھی زکر کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہیں یہ وہ تاریخی جھیل ہیں جہاں دن کو پریاں آکر نہا کر چلےجاتے تھے۔لکین اب روڈ اور لوگوں کی رش کی وجہ سے پریوں نے دن کو آنا چھوڑ دیاہیں، شاہد رات کو آتے ہونگے اگر پرانے زمانے میں واقع پریاں ہوتے تھے تو وہ پریاں اب شاہد گٹی داس کے آخری کونے میں کچھ جھیل ہیں وہاں پہ ہونگے۔لولوسر جھیل کے ساتھ ہی روڈ کی پٹی ناران کاغان کے طرف آتی ہیں۔ہم نے جھیل کے حدود ختم کرکے ناران کے طرف آرہےتھے جہاں پہ جھیل ختم ہوتے ہیں وہاں پہ دیکھا تو روڈ کے قریب کافی ٹورسٹ کا ایک جم غفیر اکھٹے تھے اوپر دیکھ لیا روڈ کےساٸیڈ FWO کی ایک ہیلی کاپیٹر لینڈ کی ہوٸی تھی۔ہمارے (ایف ڈبلیو او) کے دوستوں نے خود ہیلی پہ چل کر نیچے زمینی راستہ یعنی روڈ پہ بھی تھوڑا توجہ دیتےتو ملکی اور غیر ملکی سیاح کو اس خوب صورت حسین وادی دیکھنے میں زیادہ دقت اٹھانا نہ پڑتا لکین بدقسمتی سے (ایف ڈبلیو او) کی روڈ کے حوالے سے کارگردگی پہ ہر وقت سوال اٹھتے ہیں۔ہمیں قوی امید ہیں (ایف ڈبلیو او) ناران کاغان روڈ بابوسر تک بہتر کرنے کی کوشش کریںنگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری)

تحریر: ضیا ٕ اللّٰہ گلگتی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %