ہائی سکول تسرکے خلاف سازش، آخرکیوں؟

0 0

ہم گورنمنٹ ہائی سکول تسرشگرکی مکمل تاریخ اورکارکردگی پرگفتگوکرنے سے پہلے سکول کے کچھ فارغ التحصیل طلباء کے بارے میں بحث کریں گے،شاہدحسین ،احمدحسن اورامتیازشگری وادی شگرکے نواحی گاوں تسرخاص کے رہائشی ہے،دورافتادہ گاوں میں عوامی نمائندوں کی غیردلچسپی سمجھوںیالوگوں کی تعلیم کی اہمیت سے ناآشنائی کوئی دوسراتعلیمی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے بچپن میں والدین نے واحدگورنمنٹ ہائی سکول جواس وقت مڈل سکول تھامیں داخلہ کرایا،سکول کو اساتذہ کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگرمسائل کاسامناتھا،کبھی استادکے بدلے میں سکول کی گریڈون پڑھاتے تھے توکبھی دن بھرکلاس روم کے باہرمٹی سے کھیلتے ہوئے چھٹی ہوتی تھی،خداخداکرکے انہوں نے سکول ہذاسے میڑک کے بعدپبلک سکول اینڈکالج سکردومیں ایڈمیشن لیا،وہاں سے اعلیٰ نمبروں کیساتھ فارغ ہوکرتعلیمی سلسلے کوجاری رکھنے کیلئے شاہدحسین نے کامسیٹ اسلام آبادمیں امتیازاحمدشگری نے فیڈرل اُردویونیورسٹی اسلام آبادمیں جبکہ احمدحسن نے فیڈرل اُردویونیورسٹی کراچی میں ایڈمیشن لیا،اب یہ طلباء ان اداروں سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں،طاہرعلی کاتعلق تسرکے نواحی گاوں تھماچوسے ہے،انہوںنے بھی ہائی سکول تسرسے میڑک کرنے کے بعدبوائزڈگری کالج سکردومیں داخلہ لیا،انہوںنے وہاں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ اپنی پری میڈیکل کی تعلیم مکمل کی،اورنومنیشن ٹیسٹ کے زریعے ایم بی بی ایس سیٹ کیلئے منتخب ہوا،انہوں نے بلتستان کی گزشتہ چھ سالہ تاریخ میں گورنمنٹ ادارے سے پڑھ کرایم بی بی ایس سیٹ کیلئے منتخب ہونے کااعزازحاصل کیا،آپ کوایسے ہزاروں طلباء ملیں گے جوہائی سکول تسرسے پڑھ کراعلیٰ ملکی اداروںسے فارغ ہوئے ہیں یاتعلیمی راہ میں جدوجہدکررہے ہیں،میری ان سے باربارگفتگوہوتی رہتی ہے،ان کے عزم جواں ہے قوم وملت کی ترقی کیلئے کام کرنے کاجذبہ ان میں کوٹ کوٹ کربھراہواہے۔
اب ہم ہماری گفتگوکوسکول کی مختصرتاریخ اورحالیہ سیاسی درعمل کی طرف موڑتے ہیں،ہائی سکول تسرکی عمارت 1994میں بنی ،شروع شروع میں نوزائدہ سکول میںاساتذہ کی کمی کیساتھ ساتھ دیگرمسائل کاسامنابھی تھا،گوں ناگوں مسائل کے باوجوداساتذہ کرام نے اپنی محنت آپ کے تحت بچوں کوپڑھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑا،ان میں سابق ہیڈماسٹرعلی خان صاحب کاذکرنہ کرناناانصافی ہوگی،موصوف کاتعلق تسرسے ہے،علاقے سے محبت کہوں یاتعلیم دوستی کاجذبہ موصوف نے خون دل دے کر طلباء کوپڑھانے کی کوشش کی،آپ یقین کریں اگرطلباء پڑھنے کیلئے تیارہوتے تواستادمحترم دن رات پڑھانے کیلئے تیارہوتے تھے،ان کے دورمیں سکول میں صرف آٹھویں جماعت تک کی تعلیم دی جاتی تھی کئی بارمیڑک کی تعلیم دینے کوشش کی لیکن رازنہ آئی،وقت گزرتاگیاتاریخ بدلتاگیا،آخر2008میں ایک دن ایساآیاان کاہائی سکول تسرسے ہائی سکول چھورکاہ تبادلہ کرادیا،قصہ مختصران کے جگے پرحالیہ ہیڈماسٹرمہدی علی محمودی کوتعینات کردیاگیا،ابھی انہیں عہدہ سنبھالے کچھ ہی عرصہ ہواتھاانہوںنے مڈل سکول میں ہی ہائی کلاسسزچلانے کی ٹھان لی،ان کے ماتحت اساتذنے بھی اس قدم پرلبیک کہتے ہوئے ساتھ دینے کااعلان کیا،آپ یقین کریں اگرانہوںنے اس وقت سکول میں ہائی کلاسسزچلانے کیلئے جدوجہدنہ کرتا توشایداب بھی ہائی سکول تسرمڈل سکول ہی رہتا،یہ ان کی کوششوں کاثمرہے آج تسرجیسے پسماندہ علاقے میں گورنمٹ بوائزہائی سکول موجودہے،اورطلباء تعلیم کے نورسے مستفیدہورہے ہیں،اساتذہ کی یقین دہانی کے بعدانہوںنے فیصلہ کیاہم آئندہ سال دوپرائیویٹ ٹیچرزکومناسب تنخواہ دے کرہائی کلاسوں کاآغازکریں گے،بہرحال دوسرے سال بتیس طلباء جنہوںنے حال ہی میں آٹھویں جماعت سے کامیابی حاصل کی تھی نہم کلاس میں داخلہ لیا،دواساتذہ (اسلم نازاورموسی علی)کومناسب سیلری کے عوص تعینات کردیاگیا،انہوںنے بھی قومی فلاح وبہبودکی خاطرانتہائی قلیل تنخواہ پرخدمات کیلئے کمرکس لیے،تعلیمی جدوجہدآگے بڑھتاگیا،وقت کی گھنٹی اپنی رفتارسے دوڑتاگیادوسرے سال انہوںنے طلباء کیلئے ونٹرکیمپ لگانے کامنصوبہ بنایاجہاں طلباء سردیوں کے ایام میں دن رات وہی پرقیام کرتے ہوئے اپنے اسباق کی تیاری کریں گے،یہ منصوبہ طلباء کیلئے سودمندثابت ہوئی،جب قراقرم انٹرنیشنل بورڈکے زیراہتمام رزلٹ کاعلان ہواتوچھترفیصدطلباء نے کامیابی حاصل کی ،اس سے دوسرے سال چھیانوے فیصدتیسرے سال چھیاسی فیصد،چوتھے سال ننانوے فیصدرہایوں یہ تناسب آج بھی برقرارہے،ہائی سکول تسرکوبلتستان ریجن میں پہلی پوزیشن لینے کااعزازبھی حاصل ہے،اب یہ ترقی کچھ عناصرکوچبھنے لگی،وہ سکول کے خلاف کھل کرمیدان میں آگیا،انہوںنے سکول کے ہیڈماسٹرپرالزامات کی بوچھاڑشروع کردی، اپنی سفارشات کااستعمال کرکے ان کاٹرانسفرکرادیا،ان سب کے باوجودترقی کاسفرنہ رک سکانہ تھم سکا،میں توکہتاہوںیہ توچلتی ہے تجھے اُنچااُڑھانے کیلئے،انہیںضلع بدرکرنے کے دوسال بعدحال ہی میں دوبارہ ہائی سکول تسرمیں تعینات کردیاگیاہے،جس کی وجہ سے ان عناصرکی تعلیم دشمنی کی آگ پھرسے بھڑکنے لگی ہے،جس کاپتہ اس وقت چلاجب نامعلوم افرادکی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرشگرسے لے کروزیراعلیٰ تک ان کے خلاف دائرکی گئی درخواست کی خبریں اخباروں کی زینت بنی،حال ہی میں ہائی سکول تسرمیں ہونے والے پروگرام کوبھی سیاسی رنگ دے کران کاتبادلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کیاسکول کے مسائل سیاسی نمائندوں کے سامنے رکھناسیاست ہے؟کیاسکول کی ترقی کیلئے علاقائی سیاستدانوں سے مددمانگنااوران سے ہائی سکول کوانٹرکالج کادرجہ دینے کی استدعاکرناسیاست ہے،کیاسکول انتظامیہ کاسکول اورعلاقے کی فلاح وبہبودکیلئے پروگرام کراناسیاست ہے؟اگریہ سب سیاست ہے توایسی سیاست پرلعنت ہو، آ پ المیہ دیکھیں انٹرکالج شگرمیں پروگرام منعقدکرتاہے جس میں رکن اسمبلی عمران ندیم اورراجہ محمداعظم خان شرکت کرتاہے،وہ سیاسی نہیں ہوتا،ہائی سکول گلاب پورمیں طاہرشگری،وزیراخلاق اوراشرف صداخطاب کرتاہے،وہ سیاسی نہیں ہوتاہے،گلگت میں یوم اساتذہ منعقدکرکے وزیراعلیٰ اوروزیرتعلیم سمیت تمام سیاسی رہنماشرکت کرتاہے تووہ سیاسی نہیں ہوتا جبکہ ہائی سکول تسرمیں سکول کے مسائل اجاگرکرنے کیلئے پروگرام کرتاہے تووہ سیاسی بن جاتاہے۔
ہم ایک ایسی قوم کی صورت اختیارکررہی ہے جوآنے والے نسل کوکہیں کانہیں چھوڑے گا،ہمیں لگتاہے ہم نے ایک شاندارسکول کے معاملات میں عمل دخل کرکے ،ایک استادکو سیاسی نوک پرتبادلہ کرکے،علاقے کے طالبعلموں کوتعلیم سے دورکرکے بہت بڑاکارنامہ انجام دیا،ہمیں معلوم نہیں ہم تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کررہے ہیں،ہمیں نہیں معلوم ہم اسکولوں کے معاملات میں عمل دخل کرکے قوم کے مستقبل کے ساتھ رہے ہیں،ہمیں نہیں معلوم ہم دنیاکے بدترین کام سرانجام دے رہے ہیں،ہمیں نہیں معلوم ہم ایک تعلیمی ادارے کومکمل طورپربندکرواکرتعلیم دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں،اس قوم نے دردبہت سہی ہے،اس قوم نے مصیبتیں بہت جھیلی ہے،اس قوم کوبرسوں تک تعلیم سے دوررکھاہے،اب اس قوم میں دکھ سہنے کی،مصیبت جھیلنے کی اورتعلیم سے دورررہنے کی ہمت نہیں ہے ،خداکیلئے بس کرو، آخرہم سکولوں کے خلاف،استاتذہ کے خلاف،قوم کے خلاف ،قوم کے معماروں کے خلاف اورقوم کے مستقبل کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوکر چاہتے کیاہے؟ہم اپنی قوم کواندھیرے میں دھکیلناکیوںچاہتے ہیں،کیوں آخرکیوں؟؟؟

تحریر: ممتازعباس شگری

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %