غذر میں بین المسالک ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ، پرنس کریم خان کی ساٹھویں تخت نیشنی کے تقریب میں تمام فرقوں کے رہنماوں کی بھرپور شرکت۔

غذر( پ ر) ہزہا ئی نس پرنس کریم آغا خان کی  ساٹھویں تخت نشینی کے سلسلے میں آغاز جوبلی پروگرام کے تحت ا سماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے زیراہتمام پی ٹی ڈی سی ھوٹل گوپس میں ایک شاندار بین المذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے چیف گیسٹ وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا ،مہمان خصوصی یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی خان اور مہمان خصوصی سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام تھے ۔اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے جانب سے منعقدہ تقریب میں غذر کے تینوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کیا۔ مقررین نے ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کو بلاتفرق دنیا بھرکے دکھی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات اور خاص کر گلگت بلتستان میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی اور دیگربے شمار انسانی خدمات کوسامنے رکھتے ہوئے پرنس کریم آغاخان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc