صدر پاکستان ممنون حسین کا میر فیملی کے ساتھ ہنزہ کے سیاحتی مقام پھسو کا دورہ۔ سخت سیکورٹی کے باعث پھسو میں نظام زندگی مفلوج۔

ہنزہ( پ ر) صدر پاکستان ممنون حسین نے آج گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور انکی فیملی کے ہمراہ ہنزہ کے سیاحتی مقام پھسو کادورہ کیا, اس دوران سیکورٹی کے پیش نظر پولیس اور جی بی سکاوٹس کے جوانوں نے ناکہ لگا کر صبح نو بجے سے شام چار بجے تک علاقے کوہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا. جس کے باعث سینکڑوں مسافر اور سیاح شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے۔
دوسری جانب پھسو گاوں کی ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم پھسو ڈیولپمنٹ آرگنازیشن (پی ڈی او) اور مقامی لیگی رہنماوں کو صدر کی آمد کی خبر ملتے ہی صدر پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صدر کا دورہ پھسو کو غیر سرکاری قرار دے کر عمائدین کی اومیدوں پر پانی پھیر دیا۔
یاد رہے ہنزہ گلگت بلتستان کا سب سے پرُامن ضلع ہے لیکن پچھلے دو دونوں سے سیکورٹی کے نام پر عوام کو پریشان کیا ہوا ہے انتظامیہ کو عوام کے ساتھ اس طرح کی ظلم نہیں کرنا چاہئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc