ضلع کھرمنگ کے ایل پی سی پر تعنیات ہو کر سیاسی اثر رسوخ کا سہارا لیکر سکردو میں ڈیوٹی دینے کی خواہشمند ٹیچروں کے امیدوں پر پھرگئے۔

کھرمنگ( نامہ نگار)ضلع کھرمنگ سے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر سکردو میں بیٹھ کر ڈیوٹی دینے کی خواہشمندوں کی امیدوں پر پھرگئے، محکمہ تعلیم نے اُن تما م اساتذہ کی ٹرانسفر کو کسنل کر دیا جنہوں نے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر پوسٹنگ منظور کرایا تھا۔ اس مسلے پر امام جمعہ باغچہ شیخ اکبرعلی رجائی نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کھرمنگ کی ایل پی سی پر تعینات ہونے والے ٹیچرز مختلف سفارشوں کے ذریعے مختلف بہانے بنا کر سکردو اور اپنے پسندیدہ اسکولوں میں ڈیوٹی کے احکامات نکال رہے ہیں جو کہ کھرمنگ کے عوام پر ظلم ہیں۔ محکمہ تعلیم نے عوامی مطالبے کے پیش نظر تمام احکامات کو کنسل کرکے متعلقہ اسکولوں میں ڈیوٹی کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc