چلاس میں گندم کرپشن عروج پر ہے ، بٹوگاہ اور کھنر کے گندم کوٹے کو کوٹھیالوں نے غائب کر دیا ہے ۔مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مولانا مزمل شاہ خطیب چلاس جامع مسجد۔

چلاس(نامہ نگار)خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ نے کہا کہ چلاس میں گندم کرپشن عروج پر ہے ، بٹوگاہ اور کھنر کے گندم کوٹہ کو کوٹھیالوں نے غائب کر دیا ہے ۔مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ۔کوٹھیالے کرپشن کی بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں اور کرپشن کے پیسے سیکرٹری فوڈ اور ڈاریکٹر فوڈ کو بھی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں بجلی کا بھی سخت بحران ہے کمشنر دیامر ڈویژن نوٹس لیں اور بجلی کا بحران حل کروائیں ۔اور خوراک کے محکمے میں ہونے والی خرد برد کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc