دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کا تا حال افتتاح نہ کرنا مایوس کن ہے ۔ ن لیگ گلگت بلتستان میں تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیامر کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف دیامر کا اعلامیہ۔

چلاس (نامہ نگار) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر شاہ ناصر، طاہر ایڈوکیٹ اور حاجی کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کا تا حال افتتاح نہ کرنا مایوس کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان میں تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیامر کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی شرمناک ہے ، یہاں کے عوامی نمائندے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اپنے رشتہ داروں کو نوازنے پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر دیامر کیمپس کا افتتاح نہیں کیا گیا تو تحریک چلائیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc