بروشاسکی ادب کے عظیم شاعراور معروف قوم پرست رہنما بشارت شفیع خالق حقیقی سے جا ملے۔

کراچی (پ ر) گلگت بلتستان کے عظیم سپوت، نوجوان قوم پرست اور بروشاسکی ادب کے عظیم شاعر و لکھاری بشارت شفیع اندرون سندھ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے اور اپنے ہزاروں پرستاروں کو اشکبار چھوڑ کر اپنے خالق حققی سے جا ملے۔
بشارت شفیع کا تعلق گلگت بلتستان کے گاؤں یاسین ہندور سے تھا ، وہ اپنے طالب علمی کے زمانے سے قوم پرستی اور ترقی پسند سوچ کے حامل تھے اور انقلابی شخصیت کے مالک تھے اس لئے زمانہ طالب علمی میں ہی بغاوت کے مقدمات میں طویل عرصے تک پابندِ سلاسل رہے ، اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے کراچی چلے گئے اور اس وقت کی طلباء تنظیم بی این ایس او کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور بی این ایس او کے مرکزی عہدوں پر بھی فائز رہے لیکن بعد میں کراچی یونیورسٹی سے فارغ ہوتے ہی بی این ایف میں شامل ہوگئے اور بی ایف ایف کے مرکزی ترجمان کے عہدے پر فائز رہے تاہم بعد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ڈھاکہ بنگلہ دیش چلے گئے اور بی این ایف کو خیر باد کہہ دیا لیکن قوم پرستی کے نظریات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
بشارت شفیع کو بروشاسکی زبان کا پہلا غزل گو شاعر ہونے کا شرف حاصل رہا، یاسین کی بروشاسکی کو ادب میں تنزلی کا شکار تھا کو بشارت شفیع نے نئی جہت دی اور وہ پہلے شاعر تھے جس نے اپنی شاعری میں خالص بروشاسکی الفاظ استعمال کئے اور بشارت شفیع کے بعد یاسین کی بروشاسکی ادب عروج پر پہنچ گیا، ان کے یکے بعد دیگرے بروشاسکی البمز نے بروشاسکی زبان کو بلندی تک پہنچا دیا اور مردہ ادب میں جان ڈال دی۔ بروشاسکی بولنے اور سننے والے اس کی شاعری کو احترام کے ساتھ سنتے ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مرحوم کی موت کی خبر سنتے ہی سوشل میڈیا میں لوگوں نے اپنے جذبات اور مرحوم سے عقیدت کا اظہار کیا۔
شوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں بی این ایف کے چئرمین عبدلحمید خان، جی بی ٹی ایف کے سربراہ وجاہت حسن خان ، جے کے ایل ایف کے رہنما ڈاکٹر توقیر گیلانی، بی این ایس او کے رہنما شیر نادر شاہی ودیگر سیاسی، صحافتی و سماجی شخصیات نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال و ثواب و مغفرت کے لئے دعا کی ہے اور مرحوم کی موت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے اس کےاہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc