وزیر اعلیٰ کی جانب سے گلگت بلتستان کے علمائے کرام کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خصوصی ورکشاب کی انعقاد کیلئے انوکھا مطالبہ۔

اسلام آباد ( نامہ نگار ) نیشنل ایکشن پلان اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا ایک بار پھر حسب روایت منفرد مطالبہ ، ذرائع کے مطابق انہوں نے تجویز پیش کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام علمائے کرام کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خصوصی کورس اور ورکشاب کے    ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کریں۔ یاد رہے اسے پہلے گلگت بلتستان کے سیاست دان بھی اس سے اسلام آباد میں تربیت حاصل کرچُکے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ دین ایک مکمل علم کا نام ہے اور دینی علم حاصل کرنے کے بعد اگر کسی مذہبی شخصیت کو تربیت کی ضرورت پڑے تو معاملہ گھمبیر ہے ۔کیونکہ اسلام امن اور محبت کانام ہے اور دینی علم حاصل کرنے والے معاشرے کیلئے امن اور محبت کے پیامبر ہوتے ہیں۔ لہذا مذہب کے لبادے میں موجود شرپسند عناصر کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc