چھنس پولیس کی کاروائی راہگیر سے منشیات برآمد،مزید تفتیش کیلئے تھانہ سکندر آباد منتقل۔

نگر ( بیورو رپورٹ) زیرو پوائنٹ نگر چھنس پولیس بیرئیر حوالدار شبیر اور اہلکاروں کی کاروائی غلام حسین نامی راہ گیر کے جرابوں سے کثیر مقدار چرس بر آمد ۔ ملزم غلام حسین ولد محمد شاہ ساکن ہسپر کو مذید تفتیش کے لئے تھانہ سکندرآباد منتقل کیاگیا۔ درست سمت میں تفتیش کی صورت منشیات کے بڑے سمگلروں کے نام عیاں ہو سکتے ہیں ۔ ملزم غلام حسین شام کے وقت ایک موٹر سائیکل پر گورو جگلوٹ سے آتے ہوئے چیک پوسٹ پرپولیس نے مشکوک پا کر تلاشی لی ۔جامع تلاشی پر غلام حسین ول محمد شاہ ساکن ہسپر سے چرس کی پلاسٹک میں لپٹی ایک بڑی پڑی برآمد ہوئی جس پر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ضلع ہنزہ نگر میں داخل ہونے کے لئے واحد رستہ چھنس پولس بیرئیر ہے جہاں اگر چھان بین کا موثر اور بہتر نظام لاگو کیا جائے اور پولیس چوکی پر تعینات حوالدار شبیر جیسے زمہ دار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو دونوں سرحدی اضلاع منشیات سے پاک و صاف رہنے کے ساتھ ساتھ متعدد سماجی مسائل و خطرناک جرائم سے پاک رکھے جا سکتے ہیں۔ملزم کے مطابق وہ نشے کااکیس سال سے عادی ہیں جبکہ آج پہلی مرتبہ اتنی زیادہ مقدار میں چرس اپنے ساتھ اپنی ذاتی استعمال کے لئے لایا تھا جبکہ وہ اسے جگلوٹ گورو سے لاتا ہے ملزم نے مزید بتایا کہ وہ کئی سالوں سے گلگت کشروٹ سے تعلق رکھنے والے کسی لطیف انور سے بھی لیتا رہا ہے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc