مشہ بروم گانچھے میں ایس پی کا خواتین کی عصمت دردی کی کوشش کا معاملہ، اصل حقیقت تو اب سامنے آیا۔

گانچھے( نامہ نگار) ایس پی گانچھے عبد الرحیم یوگوی کا بنت حواء کی عزت سے کھیلنے کی کوشش کے معاملے پر ہماری ٹیم نے موقع پر جاکرمعلومات حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع گانچھے اپنی معمول کے گشت پر مرضی گوند پہنچے جہاں روڈ پر چند خواتین کھڑی تھی انہوں نے ان پر نازیبا فقرے کسے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔  موقع پر موجود چند افراد نےاحتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کیا تو ایس پی نے گاڑی کو روک غلطی ماننے کے بجائے ان لوگوں پر پستول تان لی اور ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ اپنے گارڈز کو بھی حکم دیا کہ ان پر فائرنگ کرے۔ موقع پر موجود لوگ ڈر کے مارے بھاگ گئے۔ مرضی گوند کے عوام کا کہنا تھا کہ ایس پی گانچھے ایک بد کردار شخص ہے جو جہاں جاتا ہے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے۔ ان کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہو رہا ہے جبکہ ان کی حرکتوں سے پولیس اور عوام سب نالاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم لوگوں پر فائرنگ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ چلائے جائے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پولیس گلگت بلتستان واقعہ کا فی الفور نوٹس لیں اور ایس پی گانچھے کے خلاف کارروائی کریں۔ واضح رہے کہ ایس پی گانچھے کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ جہاں خواتین نظر آئے گاڑی روک کر غلط فقرے کستا ہے اور بدتمیزی کرتا ہے۔ اس سے پہلے سلترو میں بھی وہ اس قسم کے گھناونی فعل پایا ہے لیکن قانون کی طاقت کے سہارے معاملے کو دبایا تھا۔ اور تھگس سے بھی اس قسم کے حرکتوں کی وجہ سے راتوں رات بھگایا تھا۔

آئی جی پولیس  کو چاہئے اس معاملے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیکر اُنکے دیگر ساتھیوں کو بھی بے نقاب کرکے پولیس کے محکمے کو بدنام کرنے والے کالی بھیڑوں کو کڑی سزا دیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc