بورڈ آف انوسٹمینٹ کے چیف آیگزیکٹیو آفیسر کی سیاسی اور جماعتی بنیادوں پر تقرری کے بعد حکمران پارٹی کے کارکنان کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ مسلسل جاری، ادارہ ابھی سے ہی سیاسی اکھاڑہ بن گیا۔

گلگت ( نامہ نگار) نوزائدہ گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمینٹ کے چیف آیگزیکٹیو آفیسر کی سیاسی اور جماعتی بنیادوں پر ہونے والی تقرری کے بعد مسلم لیگ نون کی جانب سے ہار پہنانے کا سلسلہ جاری ہیں ، میرٹ کی پامالی پرجشن منانے والوں کو شائد اس بات کی کوئی پراہ نہیں کہ اس قسم کی سیاسی تقریریوں سے نو زائدہ ادارے پر کیا منفی اثر پڑے گا۔ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل اور صنعتوں کے بیش بہا واقع ہونے کے باجود مقامی حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ میرٹ کی پامالی نے تعلیم یافتہ طبقے کو یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہوا ہے۔ انویسمنٹ بورڈ کی قیام کے بعد کہا یہ جارہا تھا کہ گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی کے حوالے اچھے مواقع پیدا ہونگے لیکن ادارے کے سربراہ کی سیاسی تقرری نے اس اہم محکمے کی آفادیت اوراہمیت ختم کو کردیا۔ اس محکمے کی کامیابی کے لئے تجربہ کار اور متعلقہ شعبے میں تجربے کے حامل غیر سیاسی شخص کا تعین نہ ہونے کے بعد اب یہ ادارہ مسلم لیگ ورکرز بورڈ آف انویسٹمینٹ بن جائے گا اور مستقبل میں یہاں صرف سیاسی جوڑ توڑ کیلئے کام ہورہے ہوں گے جو کہ قومی خزانے اور محدود بجٹ پر فقط ایک بوجھ ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc