حکومت نے حق تقریر اور حق تحریر پر پابندی لگا کر عوام کو حکومت نے مارشل لاء ادوار یاد دلایا. حسنین رمل کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں | یوتھ آف گلگت بلتستان

کراچی(نامہ نگار) یوتھ آف گلگت بلتستان کی ایک اہم میٹنگ کراچی میں منعقد ہوئی. جس میں قوم پرست طلباء تنظیموں کیساتھ ساتھ دیگر علاقائی طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی. یوتھ آف گلگت بلتستان نے سوشل ایکٹوسٹ حسنین رمل کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کی. یوتھ آف گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حسنین رمل کو گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرنے کی ہاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے. حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کے حوصلے کم نہیں ہوں گے.
یوتھ آف گلگت بلتستان نے حسنین رمل کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد از جلد حسنین رمل کو رہا کرئے.
حکومت حق تحریر اور حق تقریر پر پابندی لگا کر عوام کو مارشل لاء ادوار کی یاد دلا رہی ہے جو کہ جمہوری حکومتوں کے شایان شان کے خلاف ہے.

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc