عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کے خلاف پرانے مقدمات پر وارنٹ جاری کرنا وزیر اعلی اور حکومت کی بد نیتی ہے۔

گلگت(چیف رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کے خلاف پرانے مقدمات پر وارنٹ جاری کرنا وزیر اعلی اور حکومت کی بد نیتی ہے اگر مولانا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔یہ بات طالب علم رہنماء حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لئے پیش پیش رہے ہیں اور اکثر مسائل کو حل کرایا ہے جس کی وجہ سے حکومت اس کو دبانا چاہ رہی ہے اور انتقامی کاروائی کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر مولانا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا تو اس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انھوں نے کہا کہ گندم سبسڈی ٹیکسز کا ایشو اور خالصہ سرکار پر عوامی ایکشن کمیٹی نے جو کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہیں اس پر جی بی کے عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ائندہ بھی وہ ایکشن کمیٹی کے کال پر درھرنا دینگے لہذا حکومت ایسی خام خیالی کو دل سے نکال دے اور ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc