گلگت میں عوامی ایکشن تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد،گلگت بلتستان کے عوام پر شیڈول فور کی مذمت اور سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ۔

گلگت (پ ر) عوامی ایکشن تحریک کے زیر اہتمام گلگت کے مقامی ہوٹل میں جی بی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ھوئی جس میں اسٹیٹس کو کے حامی بڑی سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے لیڈران نے باوجود دعوت نامہ ملنے کے نامعلوم وجوہ کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہ کی مگر انسانی حقوق اور سماجی کارکنوں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے ممبر اسمبلی نواز ناجی امان اللہ انجینیر شبیر معیار نصرت حسین پریس کلب کے سیکریٹری قاسم شاہ ذوالفقار ایڈوکیٹ مشتاق احمد فداحسین ھیومن رائٹس کے فاروق احمد سلطان مدد علی جان ارشاد کاظمی اور احسان ایڈوکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے حکمرانوں کی طرف سے گلگت بلتستان میں اسٹیٹسکو مخالف سیاسی سرگرمیوں پہ غیر اعلانیہ پابندیوں اظہار رائے تحریر و تقریر اور سوشل میڈیا پہ غیراعلانیہ بندشوں پہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کو ڈکٹیٹر ضیاالحق سے بھی زیادہ آمرانہ قرار دیا انسداد دھشت گردی ایکٹ اور شیڈول 4 کی سیاسی کارکنوں کے خلاف بیدریغ استعمال اور سیاسی کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے انہیں بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت الفاظ میں حکومت اور ذمہ دار انتظامیہ کی مزمت کی گئی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سوشل ایکٹیوسٹ حسنین رمل سمیت تمام سیاسی و سماجی کارکنوں پہ قائم جھوٹے مقدمات خاتمم کرکے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ایک اور قرارداد کے ذریعے انسداد دھشت گردی ایکٹ کی گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنوں کے خلاف غلط استعمال اور اس کے ذریعے سینکڑوں کارکنوں پہ نام نہاد شیڈول 4 لاگو کرکے انکی سیاسی سرگرمیوں پہ قدغن لگانے کی پرزور مزمت کرتے ھوئے انسداد دھشت گردی ایکٹ کو گلگت بلتستان سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کے آخر میں انسانی حقوق کی دفاع کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عہد کیا گیا اور اس سلسلے میں سیاسی جمہوری و انسانی حقوق کی دفاع کرنے کیلئے ہیومن رائٹس پروٹیکشن کمیٹی قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد شرکاء اجلاس نے ریلی کی شکل میں اتحاد چوک گلگت کی طرف مارچ کیا اور وھاں حاجی نائب خان اور احسان ایڈوکیٹ نے حسنین رمل پہ ہونے والی تشدد کی مزمت کرتے ھوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc