کمشنر بلتستان کے اعلان کے باوجود ضلع شگر میں محکمہ خزانہ کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا۔

شگر(پ ر ) وحدت فائونڈیشن شگر کے صدر ظہیر عباس شگری نے کہا ہے کمشنر بلتستان نے اعلان کے بائوجود محکمہ خزانہ شگر میں قیام عمل میں نہ لاسکا۔ڈومسائل بنانے کیلئے لوگوں کو 10روپے جمع کرنے کیلئے ہزاروں کا نقصان ہورہا ہے۔جبکہ وقت کا بھی شدید ضیاع ہورہے ہیں جوکہ غریب عوام کیساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے شگر میں سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ محکمہ خزانہ کا شگر میں جلد آفس کا قیام عمل میں لایا جائے اور ڈومسائل فیس جمع کرنے کیلئے سکردو جانے سے فوری چھٹکارا دلایا جائے گا۔ تاہم تین ماہ گزرنے کے بائوجود ان کیاا علان میں عمل درآمد نہ ہوسکا۔جس کی وجہ سے لوگوں کی پیسوں اور وقت کا شدید ضیاع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر بلتستان نے مطالبہ کیا ہے کہ خزانہ آفس شگر کی قیام کیلئے فوری اقدامات کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc