شگر روڈ کے ٹینڈر انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لانے اور روڈ ٹینڈر میں تاخیرکی وجہ سے شگر کے عوام میں شدید اضطراب۔

شگر(عابدشگری) مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا ہے کہ شگر روڈ کے ٹینڈر انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لانے اور روڈ ٹینڈر میں تاخیرکی وجہ سے شگر کی عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔اس کوجلد پبلک کرکے اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیا جائے۔اور PPRAرولز کے تحت ٹینڈر کواوپن کرکے فی الفور کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ورکس نے پیپرا قوانین کے تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہوا ہے کہ تمام ٹینڈر اوپن کرکے پرانے سسٹم کو ختم کیا تھا۔اور اسی بنیاد پر تمام پری کوالیفکیشن منسوخ کرکے انکوائری بٹھایا گیا تھا۔انکوائری رپورٹ آنے کے بائوجود ابھی تک شگر روڈ کا ٹینڈر فائنل نہیں ہوا ہے۔لگتا ایسا ہے تمام لوگ اس معاملے کو سیاسی ایماء پر رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری ورکس ، اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے جلد از جلد اس سکیم کو فائنل کرکے اوپن ٹینڈر کے ذریعے شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی اس میں مداخلت کرکے جلد کام شروع کروانے کی اپیل کی ہے۔جبکہ روڈ ٹینڈر میں کرپشن کرنے والی محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام اور ٹھیکیداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ورنہ شگر کی عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc