غذر پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون، منشیات فروش گرفتار۔

چٹورکھنڈ(نعیم انور)غزر پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،جی بی سپیشل برانچ کی اطلاع پر ایس ایچ او چٹورکھنڈ امیر خان اور اسکی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جلال ولد غلام رسول ساکن دائین سے چودہ سو گرام صافی چرس برآمد کر کے ملزم کو حوالات پہنچا دیا۔ملزم کے خلاف حکم امتناع منشیات 3/4,9c کا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جی بی سپیشل برانچ اشکومن کے اہلکار کی اطلاع پرچٹورکھنڈ تھانہ کے پولیس نے مشتبہ نوجوان کی بازار میں تلاشی لے لی تو نوجوان کے جیب سے چرس کے چند پوڈی برآمد ہوئے جس سے تھانہ پہنچا کر جب تفتیش کی گئی تو گرفتار ملزم نے بھاری مقدار میں گھر میں چھپائی گئی چرس کا انکشاف کیا۔۔۔۔ملزم کی انکشاف پر پولیس نے گھر میں چھاپہ مار کر چودہ سو گرام صافی چرس اپنے قبضے میں لے لیا۔۔ یاد رہے کہ غزر پولیس نے پچھلے کئی مہینوں سے موت کے سودا گھروں کا گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور درجنوں منشیات فروشوں کو اب تک جیل کے سلاخوں کے پیچھلے ڈال دیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائی کو عوامی سطح پر خوب سراہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔اور عوام نے منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے غزر پولیس کا شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا عزم کا اظہار کیا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc