گلگت بلتستان کے 54فیصد خواتین خون اور آئرن کی کمی کا شکار ہیں،ضلع شگر میں اگاہی ریلی کا انعقاد

شگر(عابدشگری)گلگت بلتستان کے 54فیصد خواتین خون اور آئرن کی کمی کا شکار ہے۔صحت ماں ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ماں کی بہتر صحت سے ہی صحت مند بچہ اور صحت مند بچوں سے صحت مند ملک اور قوم تشکیل پاتا ہے۔محکمہ صحت شگر ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے ایک ہفتہ خصوصی آگاہی مہم چلائیں گے ۔ہذا خواتین اپنے صحت کا بہتر خیال رکھیں اور مناسب دیکھ بھال اور حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید صادق شاہ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین،لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فائزہ ،پرنسپل گرلزہائیر سکینڈری سکول شگر نثار حسین اور دیگر نے ماں اور بچے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔محکمہ صحت شگر اور گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کی اشتراک سے رورل ہیلتھ سنٹر شگر سے ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔جس میں محکمہ صحت شگر کے حکام اور بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ریلی گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر تک گئی جہاں ماں اور بچے کے احوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند ماں کا ہونا لازمی ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر خواتین خون کی کمی کا شکار ہے۔جبکہ دیگر بیشمار بیماریوں میں گھیرے ہوئے ہیں۔صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم ضروری ہے۔لہذا خواتین پانچ خطرناک بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ اور طالبات محکمہ صحت شگر کے سفیر بن کر پیغامات کو پھیلائیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc