شگر میں تنظیم اساتذہ کی عدم توجہی اور حکام بالا کی لاپروائی سے شگر کے 9-B اساتذہ تا حال پروموشن سے محروم۔

شگر(نامہ نگار)شگر میں تنظیم اساتذہ کی عدم توجہی اور حکام بالا کی لاپروائی سے شگر کے 9-B اساتذہ تا حال پروموشن سے محروم۔تفصیلات کے مطابق شگر میں 2002 سے 2011 کے درمیان بھرتی ہونے کچھ اساتذہ تاحال ون سٹپ پروموشن سے محروم ہے۔کئی دفعہ کاغذات متعلقہ دفاتر میں جمع کیے ہیں لیکن تا حال کوئی شنوائی نہیں ہو رہی تاہم ایسے ہی نوعیت کے بہت سارے اساتذہ جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے حالیہ دسمبر میں اگلے گریڈ میں ترقی دی جا چکی ہے ۔ ان میں پورے ضلع شگر سے صرف ایک استاد شامل ہے۔ ان اساتذہ کے مطابق تمام اساتذہ کا دسمبر 2017 میں سروس بک سمیت سارے کاغذات لے گیا ہے اور سیکریٹری کے ٹیبل تک پہنچ چکا ہے۔تاہم اس پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی اقدامات ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے ان میں ایسے اساتذہ بھی شامل ہیں جو بغیر کسی مراعات اور پروموشن کے کئی سالوں سے سائنس کلاسز کو بھی پڑھا رہے ہیں۔ ان اساتذہ نے تنظیم اساتذہ اور سیکریٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اساتذہ کو فوری اپ گریڈ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc