وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی دور اندیشی اوراچھے اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان کو ہر جگہ نمایاں حیثیت مل رہا ہے۔

شگر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء مشرف حسین نے کہا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی دور اندیشی اوراچھے اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان کو ہر جگہ نمایاں حیثیت مل رہا ہے ان کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔اور گلگت بلتستان میں گذشتہ کئی دہائیوں کی نسبت ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلیٰ کی بلتستان خصوصا شگر کیساتھ دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے ضلع شگر کیلئے چھومک پل سمیت لاتعداد سکیمیں دی جس کا شگر کی عوام ان کی مشکور ہے۔اور وزیر اعلیٰ کی دورہ شگر کے منتظر ہے۔انہوں نے سرکاری ملازمین کیلئے 50فیصد ایڈہاک الائونس کی منظوری پر بھی وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہیاور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc