جی بی پالیسی انسٹیٹوٹ کے زیر اہتمام دیر پا ترقی کے حوالے سے سمینار،کارکردگی تسلی بخش قرار۔

گلگت(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے زیر اہتمام دیر پا ترقی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمنار سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گی جی بی پی ائی گلگت بلتستان میں بہترین کردار ادا کررہا ہے ۔دیر پا ترقی کے لئے تعلیم صحت اور معیار تعلیم کے حوالے سے صوبائی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اور عالمی سطح پر تعین کردہ 17گولز کو حاصل کرنے کے لئے تما م سٹٰک ہولڈر ز ملکر کام کرینگے ۔تاکہ گلگت بلتستان میں عوامی کی معیار زندگی بہتر ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کے زیر اہمتام دیر پا ترقی 2030کا منصوبہ جو کہ گلگت بلتستان میں سپیکر اس کا سربراہ ہوتا ہے جبکہ ملکی سطح پر اس کو کنوینئر قومی اسمبلی کا سپیکر ہوتا ہے جبکہ اس پروگرام کے لئے ممبران اسمبلی پر مشتمل 10رکنی ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہیں تاکہ جو مقاصد ہے ان کو حاصل کیا جاسکے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال رانا فرمان علی ابراہیم ثنائی ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان ممبر جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر سمیت اعلی حکام نے سیمنار میں شرکت کیا۔اس موقع پر اے کے ار ایس پی کی ڈائریکٹر یاسمین نے پروگرام کے حوالے سے شرکاء سیمنار کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc