دیامر کا وہ خوبصورت علاقہ جو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،حکومت نے اس علاقے سے نظریں چُرائی ہوئی ہے۔

چلاس(ابوبکر صدیق)ضلع دیامر کی تحصیل داریل کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کو ترس گئے ہیں علاقے میں صحت اور تعلیم کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر ڈی ایس ایف گلاب رحمت نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کا علاقہ داریل کی آبادی 80ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور اس پوری آبادی کیلئے ایک گورنمنٹ ہسپتال ہے جس میں کوئی میڈیکل ڈاکٹر تاحال موجود نہیں ہے جوکہ داریل کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ،لہذا حکومت گلگت بلتستان نوٹس لیکر کم ازکم دو میڈیکل ڈاکٹرز اور ایک لیڈی ڈاکٹر کو داریل ہسپتال میں تعینات کریں ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc