پیپلزپارٹی کو گلگت میں بڑی کامیابی مل گئی،پارٹی میں جشن کا سماں۔

گلگت(چیف رپورٹر)خواتین کی کثیر تعداد نے پی پی پی وومن ونگ کے رہنماء کلثوم مہدی کے ہمراہ پی پی پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں شمولیت اختیار کرلی۔پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر نئی شامل ہونے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئی شامل ہونے والے خواتین سوشل رہنماء ریما بتول اور نادیہ بتول نے کہا کہ پی پی پی ہی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی جماعت ہیں پی پی پی میں شامل ہونے کے بعد بھٹو کا فلسفہ گھر گھر پہنچائے گے اس موقع پر وومن ونگ کی رہنماء کلثوم مہدی نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان میں عوام کو سیاسی شعور دیا اور عوام کو راجگی نظام سے ازادی دلائی جس کی وجہ سے اج بھی جی بی کے عوام پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں اور ائندہ الیکشن میں ایک دفعہ پھر پی پی پی مرکز میں اور جی بی میں حکومت بنائے گی۔آج جی بی کے خواتین اور نوجوان جوک در جوک پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔اور یہی پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے مسائل حل کرے گی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc